- اسرائیلی فوج کی ایران پر حملے کی تیاری
- عظمت سعید کے لیے بہتر ہے کہ وہ خود کو کمیشن سے الگ کرلیں، مریم نواز
- والد اور بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارہ ضبطگی کیس خارج کردیا
- بختاور بھٹوزرداری نے اپنی مہندی کی ویڈیو شیئر کردی
- دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی
- کالعدم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد کراچی میں گرفتار
- جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کے لئے مشاورت مکمل
- ملک میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے جامع پلان مرتب
- آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا
- ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا آغاز کل ہوگا
- آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
- شبلی فراز صحافیوں سے بات چیت پر شہبازگل پر برہم ہوگئے
- پی ٹی آئی ارکان بے فکررہیں اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، وزیراعظم
- کراچی پورٹ پر ملازمین کا احتجاج، جہازوں سے سامان کی نقل و حمل معطل
- جہانگیر ترین کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی پی ٹی آئی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز
- ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب؛ 13 کروڑ روپے سے زائد نقصان کا اندیشہ
- کھاتیدارکے اکاونٹس سے رقم نکالنے پر 4 بینک ملازمین پر مقدمہ
- سندھ پولیس میں مزید131 پولیس افسران واہلکارکورونا کا متاثر
- سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے
شہد کی مکھیوں کی رائل جیلی زخم کو تیزی سے بھرنے میں معاون

رائل جیلی میں زخموں کو مندمل کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ فوٹو: فائل
سلوواکیہ: ہزاروں سال سے استعمال کئے جانے والے شہد کے اب بھی وہ خواص سامنے آرہے ہیں جو ہمیں حیران کر دینے کے لیے کافی ہیں۔ اب سائنسدانوں نے کہا ہے کہ شہد کی مکھیوں کی جانب سے بنائی جانے والی رائل جیلی زخموں کو مندمل کرنے اور جلد کے نئے خلیات پیدا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔
سلواکیہ میں واقع سلوواک اکادمی برائے سائنس کے ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا میں زخم کا بہترین مرہم شہد کے چھتے میں پہلے سے رائل جیلی کی صورت میں موجود ہے۔ شہد بنانے والی مزدور مکھیاں یہ جیلی تھوکتی ہیں جسے مکھی کا ہر کیڑا (لاروا) غذائیت کے لیے کھاتا ہے۔ جب ملکہ مکھی کمزور یا بیمار ہو کر موت کے قریب ہوتی ہے تو مزدور مکھیاں متعدد لاروا کو یہ جیلی کھلاتی ہیں تاکہ ان میں سے کسی ایک ملکہ مکھی کو تندرست اور طاقتور بنایا جائے۔ رائل جیلی اب بازاروں میں عام ملتی ہے۔
سلوواک اکیڈمی کے ماہرین نے کہا ہے کہ رائل جیلی کئی طرح کے جلدی خلیات کو قریب لا کر زخم بند کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔ رائل جیلی کے سالمات (مالیکیول) ایک طرح کے پیپٹائیڈ ڈیفنسین ون کو تحریک دیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ایک اینزائم ایم ایم پی نائن کی پیداوار شروع ہو جاتی ہے جو جلد کی پرت کو تیزی سے بڑھا کر زخم کو مندمل کرتی ہے۔
دوسری جانب خود شہد اور بالخصوص رائل جیلی میں بھی ڈیفنسین ون کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ ماہرین نے تجربہ گاہ میں زخمی چوہوں پرآزمایا ہے۔ جن زخموں پر رائل جیلی لگائی گئی تھی وہ دیگر طریقوں کے مقابلے میں بہت تیزی سے مندمل ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔