آسٹریلیا میں خوفناک آتشزدگی، متعدد مکانات اورسیکڑوں ایکڑرقبے پرپھیلے جنگلات تباہ

ویب ڈیسک  جمعرات 14 فروری 2013
حکومت کی جانب سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ آتشزدگی کے باعث کسی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی فوٹو: رائٹرز/ فائل

حکومت کی جانب سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ آتشزدگی کے باعث کسی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی فوٹو: رائٹرز/ فائل

پرتھ: آسٹریلیا  میں لگنے والی  خوفناک آگ سے متعدد مکانات اور سیکڑوں ایکڑ پر پھیلے جنگلات جل کر خاکستر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کے قریب واقع جنگلات میں لگی آگ پرقابو پانے کے لیے 200 سے زائد فائر فائٹرز نے آپریشن میں حصہ لیا، آگ بھجانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد بھی حاصل کی گئی اس دوران علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ آتشزدگی کے باعث کسی بھی قسم کےجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔