پریانکا کو بھارتی ترنگے سے پھانسی لگانے کا مشورہ

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2017
پریانکا نے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے لپیٹ کر ترنگے کی توہین کی ہے،سوشل میڈیا صارفین؛فوٹوفائل

پریانکا نے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے لپیٹ کر ترنگے کی توہین کی ہے،سوشل میڈیا صارفین؛فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

ناموراداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مقبول ہیں، ان کے چاہنے والے بھارت کے ساتھ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا بھی انہیں بھرپور کوریج دیتا ہے، پریانکا کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے اور اس بار تو انہوں نے ایسی حرکت کی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ایک بار پھر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تین روز قبل بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر جہاں بالی ووڈ اسٹارز نے اپنے اپنےانداز سے لوگوں کو مبارکباد دی وہیں پریانکا نے مختلف انداز اپناتے ہوئے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے گرد لپیٹ کر جشن آزادی منایا، پریانکا نے 15 اگست کو انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مغربی لباس پہنے بھارتی ترنگا اپنی گردن کے گرد لپیٹے اسے ہوا میں لہراتی نظرآرہی ہیں،لیکن پریانکا کو اس انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا لوگوں نے ان کے اس اقدام کو سراہنے کی بجائے ان پر کڑی تنقید کرنی شروع کردی۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پریانکا نے بھارتی ترنگے کو اپنی گردن کے لپیٹ کر ترنگے کی توہین کی ہے، جب کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پریانکا کوجشن آزادی کی مبارکباد مغربی لباس کے بجائے ساڑھی یا شلوار قمیض پہن کر دینی چاہئے تھی۔

ایک ٹویٹر صارف تو پریانکا کی اس حرکت سے اتنی ناخوش ہیں کہ انہوں نے پریانکا کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے اسی ترنگے سے پھانسی لگانے کا مشورہ دے دیا۔

https://twitter.com/reborn4thTime/status/897338824908353536

ایک اور صارف نے نہایت غصے میں کہا کہ مجھے یقین ہے آپ بہت محب وطن ہیں لیکن ترنگے کو گردن کے گرد لپیٹنا کہاں کی عقلمندی ہے یہ سراسر ہمارے جھنڈے کی توہین ہے۔

ایک اور صارف نے پریانکا کی اس حرکت کو سستی شہرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اس حرکت کیلئے پوری قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب پریانکا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل مودی سے ملاقات کے دوران بھی پریانکا کونامناسب لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔