امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے، اعزازچوہدری

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2017

امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے، اعزاز چوہدری: فوٹو: فائل

امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے، اعزاز چوہدری: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور امریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے واشبگٹن ڈی سی میں امریکی وزیرخارجہ، قومی سلامتی مشیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ، جس میں انہوں نے امریکی حکام کو پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار سے آگاہ کیا اور افغانستان میں امریکی سفیر کے الزامات کے جواب دیئے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، پاکستان اور افغانستان نے کچھ مشترکہ آپریشن کئے لیکن کچھ نہیں نکلا اورامریکا کی نئی پالیسی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہونا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔