- جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
- پی سی بی کے چیئرمین اورگورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی
- شہباز شریف کو آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار
- بچوں سے زیادتی کے قانون کا ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں
- جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، اہلکارقصوروارقرار
- سعودی فلم کمیشن نے 28 فلمی منصوبوں کی منظوری دیدی
- گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل
- بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
- میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں
- فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے بیتاب
- نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تین اہلکار ہلاک
- جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری
- آج اور کل سرد موسم کی ’’چھٹی‘‘ درجہ حرارت بڑھے گا
- بار بار پیشاب آنے کی تکلیف سے چھٹکارا کیسے؟
- کورونا لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی میں متوقع کمی نہیں ہو سکی
- کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ خطرناک؟
- بورڈ نے فرنچائزز کو سبز باغ دکھا کر بہلا دیا
- محمد حفیظ نے فکسرزکی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کردی
ہالی ووڈ نے بالی ووڈ کو ہرادیا

گزشتہ سال فوربز میگزین میں دسویں نمبر پر جگہ بنانے والی دپیکا پڈوکون اس بار فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں؛فوٹوفائل
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
امریکی میگزین فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ کی خوبرو اداکارہ ایمااسٹون نے 26 ملین کمائی کے ساتھ فہرست میں نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے، جب کہ نامور ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر آنیسٹن 25.5 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے اور گزشتہ سال فہرست میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ جینفر لارنس اس سال دودرجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں انہوں نے رواں سال 24 ملین ڈالرز کمائے ہیں، میلیسا میک کارتھی 18 ملین کے ساتھ چوتھے، میلا کیونس 15.5 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن ایماواٹسن 14 ملین ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔
ایماواٹسن کے ساتھ چارلیز تھرون نے بھی 14 ملین ڈالرز کمائے لیکن وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں ، جب کہ کیٹ بلینچیٹ 12 ملین ڈالرز کے ساتھ آٹھویں، جولیا رابرٹس 12 ملین ڈالرز کے ساتھ نویں اور ایمی ایڈمز 11.5 ملین ڈالرز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں، تاہم گزشتہ سال فوربز میگزین میں دسویں نمبر پر جگہ بنانے والی بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اس بار فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔