دہشت گردوں کو معاشرے کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکامی ہو گی، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو معاشرے کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکامی ہوگی۔

بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد خوف کی فضا پیدا کر کے عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں تاہم دہشت گردوں کو معاشرے کے عزم کو کمزور کرنے میں ناکامی ہوگی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسپین اور اس کے عوام طویل کثیر ثقافتی تاریخ رکھتے ہیں، اس طرح کے واقعات اسپین کے عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔