اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافرکے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2017

اے ایس ایف نے مسافر ہارون کوحراست میں لے لیا فوٹو: فائل

اے ایس ایف نے مسافر ہارون کوحراست میں لے لیا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کو اس کے سامان سے نائن ایم ایم پستول کی 12 گولیاں برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرقطرجانے والی غیرملکی پروازکے ایک مسافرکے سامان سے نائن ایم ایم پستول کی 12 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، اے ایس ایف نے مسافرکو حراست میں میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے مسافرکا نام ہارون ہے اوراس نے اپنے ابتدائی بیان میں اسے غلطی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔