قومی وصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2017
اسمبلیوں میں اقلیتوں کی سیٹیں بڑھانے کے لیے قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ہے۔ فوٹو:فائل

اسمبلیوں میں اقلیتوں کی سیٹیں بڑھانے کے لیے قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ہے۔ فوٹو:فائل

 لاہور: قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی سیٹیں بڑھانے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویزبٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی سیٹیں بڑھانے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کا قیام پاکستان اور تکمیل پاکستان میں اہم کردار ہے، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، اس قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں سیٹوں کا کوٹا بڑھایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔