نواز شریف نے پیپلزپارٹی کی حکومت بچانے کیلئے اپنی مقبولیت داؤ پر لگائی، سعد رفیق

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2017

 لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی مسلم لیگ (ن) سے شکایات درست نہیں کیونکہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت بچانے کے لئے اپنی مقبولیت داؤ پر لگائی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی مسلم لیگ (ن) سے شکایات درست نہیں، زرداری صاحب نے خود کئی بار میثاق جمہوریت سے انحراف کیا جب کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت بچانے کے لئے اپنی مقبولیت داؤ پر لگائی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف کی سوچ ’’میں نہیں تو جمہوری عمل بھی نہیں‘‘ بہت خطرناک ہے

سعد رفیق نے کہا کہ اعتزاز احسن اگر آصف زرداری کی آواز ہیں تو پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہنا بہتر ہے، مسلم لیگ (ن) کو سیاست چلانے کے لیے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ (ن) اللہ کی تائید اور عوامی طاقت پر انحصار کرتی ہے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی پہلی ترجیح ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔