کراچی کے قریب جال میں پھنسی ننھی وہیل شارک آزاد کردی گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2017
بحفاظت رہا کی جانے والی نومولود وہیل شارک کی لمبائی ساڑھے 7 فٹ تھی، ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف  : فوٹو : فائل

بحفاظت رہا کی جانے والی نومولود وہیل شارک کی لمبائی ساڑھے 7 فٹ تھی، ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف : فوٹو : فائل

کراچی: چرنا آئی لینڈ کے شمال مشرق میں مقامی ماہی گیر کے جال میں پھنس جانے والی نومولود وہیل شارک کو رہا کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے چرنا آئی لینڈ کے شمال مشرق میں 2 کلومیٹر دوری پر مقامی ماہی گیروں کے جال میں پھنس جانے والی وہیل شارک کو بحفاظت آزاد کردیا گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی ماہی گیر علی اکبر کے جال میں پھنسنے والی نومولود وہیل شارک کی لمبائی ساڑھے 7 فٹ تھی جسے بحفاظت رہا کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اکثر جال میں پھنس جانے والی وہیل رہائی کے عمل میں مرجاتی ہیں تاہم ماہی گیروں کی تربیت کے بعد اب جال میں پھنسی نایاب مچھلیوں کو پانی میں واپس چھوڑ دیا جاتا ہے جو بہترین تربیت کی مرہون منت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔