ٹی 20 بلاسٹ؛ سرفراز کی ٹیم یارکشائر 124 رنز سے فتحیاب

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2017
دیگر میچز میں سرے نے گلوکسٹر شائر کو 2 وکٹ جب کہ لیسسٹر شائر نے ڈربی شائر کو 4 وکٹ سے مات دی ۔ فوٹو : فائل

دیگر میچز میں سرے نے گلوکسٹر شائر کو 2 وکٹ جب کہ لیسسٹر شائر نے ڈربی شائر کو 4 وکٹ سے مات دی ۔ فوٹو : فائل

 لندن: نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں سرفراز احمد کی ٹیم یارکشائر نے نارتھمپٹن شائر کو 124 رنز کے بڑے مارجن سے مات دیدی۔

سرفراز احمد کی ٹیم یارکشائر نے نارتھمپٹن شائر کو 124 رنز کے بڑے مارجن سے مات دیدی۔ یارکشائر نے 4 وکٹوں پر 260 رنز جوڑے، اوپنر ایڈم لیتھ نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ٹام کوہلر 41 اور ڈیوڈ وائلی 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نارتھمپٹن شائر کی پوری ٹیم 14.5 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی، رچرڈ لیوی 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عظیم رفیق نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

کینٹ نے ایسکس کے خلاف 2 وکٹ پر 221 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا، جوئے ڈینلے 127 رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے، ڈینیئل بیل ڈرمنڈ 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ محمد عامر نے 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، دیگر تمام بولرز نے 16 اوورز میں 201 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ ایسکس کی ٹیم 5 وکٹ پر 210 رنز بنا سکی، اوپنر ویرون چوپڑا کی شاندار سنچری بھی رائیگاں گئی۔

دیگر میچز میں سرے نے گلوکسٹر شائر کو 2 وکٹ جب کہ لیسسٹر شائر نے ڈربی شائر کو 4 وکٹ سے مات دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔