لیاری گینگ وارکے ملزمان کے خلاف مقدمات ختم نہیں کئے، شرجیل میمن

ویب ڈیسک  جمعرات 14 فروری 2013
شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم ہماری اتحادی تھی اورآئندہ بھی رہے گی۔  فوٹو: فائل

شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم ہماری اتحادی تھی اورآئندہ بھی رہے گی۔ فوٹو: فائل

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لیاری گینگ وارکے  ملزمان کے خلاف مقدمات واپس نہیں لئے  گئے، اس حوالے سے ایم کیوایم کے تحفظات دورکئے جائیں گے۔

سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم کے دوستوں کو جلد منالیں گے، پیپلزپارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں، ایم کیوایم ہماری اتحادی تھی اورآئندہ بھی رہے گی، اس حوالے سے ایم کیوایم کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں دورکیا جائے گا اورامید ہے کہ ایم کیوایم کل اسمبلی کے اجلاس میں ہمارے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمرا اجلاس میں کراچی کی صورتحال پراعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کو قانون کے باعث منظرعام پر نہیں لاسکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔