پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی، اہم خبر آگئی

ویب ڈیسک  اتوار 20 اگست 2017
محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند 21 اگست کی رات ساڑھے گیارہ بجے پیدا ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند 21 اگست کی رات ساڑھے گیارہ بجے پیدا ہوجائے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ 22 اگست کو ماہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں اور اس صورت میں عید الاضحیٰ  یکم ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔

اس ضمن میں منگل کے روزمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے کیمپ آفس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ماہر کے مطابق ذی الحج 1438 ہجری کا چاند 21 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے پیدا ہو جائے گا اور اس لحاظ سے 22 اگست کو چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، تاہم اس کا حتمی فیصلہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور سب سے بڑھ کر رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کریں گے۔

پاکستان کے نشیبی علاقوں بالخصوص بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی، خضدار، تربت اور دالبندین میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔