پاکستان سے جبری واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بھارتی شاعر گلزار

آئی اے این ایس  جمعرات 14 فروری 2013
پاکستان میں میرا بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور وہاں کے فنکاروں، دوستوں، شاعروں اور موسیقاروں سے بہت پیار ملا، گلزار فوٹو: فائل

پاکستان میں میرا بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور وہاں کے فنکاروں، دوستوں، شاعروں اور موسیقاروں سے بہت پیار ملا، گلزار فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی شاعر گلزار نے پاکستان سے جبری واپسی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبیعت کی خرابی کے باعث انہوں نے اپنا دورہ پاکستان مختصرکیا۔

گلزار کی بھارت واپسی پر بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ انہوں نے بھارتی ہائی کمیشن کی ہدایت پر اپنادورہ پاکستان مختصرکیا،بالی ووڈ فلم کے ہدایت کار وشال بھردواج بھی گلزارکے ہمراہ پاکستان آئے تھے جن کو اپنی بفلم “دیسی عشقیاں” کے لئے قوالی ریکارڈ کرنا تھی جبکہ گلزار صاحب کو کراچی  میں ہونے والے  لٹریچرفیسٹیول میں شرکت کرنا تھی۔

گلزار نے کہا کہ اردو کے عظیم شاعر احمد نسیم قاسمی کے انتقال پر میں پاکستان نہیں جاسکاتھااور جب ان کی قبر پرگیا تو بہت جذباتی ہو گیا اوراس دوران میری طبیعت  بھی خراب ہو گئی جس کے باعث وشال نے مجھے واپس بھارت جانے کا مشورہ دیا اورپھر  وشال بھی اپنی ریکارڈنگ ملتوی کر کے میرے ساتھ آ گئے۔

گلزار نے کہا کہ پاکستان میں ان کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور وہاں کے فنکاروں، دوستوں، شاعروں اور موسیقاروں نے بہت پیار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔