فن لینڈ کے بعد جرمنی میں بھی چاقو بردار شخص کا شہریوں پر حملہ، ایک شخص ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2017
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی۔ فوٹو: فائل

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی۔ فوٹو: فائل

برلن: فن لینڈ کے بعد جرمنی میں بھی چاقو بردار شخص نے شہریوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر وپرٹال میں چاقو بردار شخص نے شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص کے ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کی جانب سے علاقے کا محاصہر کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد افراد زخمی

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔