ٹام کروز کی نئی فلم ’’اوبلیوین‘‘ کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 14 فروری 2013
فلم میں اولگا کری لینکو ہیروئین کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم 12 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔  فوٹو: پبلیسٹی

فلم میں اولگا کری لینکو ہیروئین کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم 12 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔ فوٹو: پبلیسٹی

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی نئی فلم ’’اوبلیوین‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ایکشن سے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم انسانوں اور خلائی مخلوق کی جنگ کے گرد گھومتی ہے جس میں ہیرو ایک ایسے شہر میں رہتا ہے جو زمین سے ہزاروں فٹ بلند ہے، اس دوران اسے کئی حملوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جس کے بعد وہ اس جنگ کی اصلیت جاننے کے لئے کوششیں شروع کر دیتا ہے۔

فلم میں اولگا کری لینکو ہیروئین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فلم 12 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔