افغانستان میں امن کیلیے پاکستان سے زیادہ کسی ملک کو دلچسپی نہیں، سربراہ پاک فوج

ویب ڈیسک  جمعـء 18 اگست 2017
پاکستان نے ہررنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیے-  فوٹو : فائل

پاکستان نے ہررنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیے- فوٹو : فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہر رنگ اور نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیے جب کہ افغانستان میں امن کیلیے پاکستان سے زیادہ کسی ملک کو دلچسپی نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اور وفد نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر بہتر سیکیورٹی کیلیے افغان اور امریکی فوج سے ملکرکام  کرنے کے عزم کو دہرایا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں تسلیم کی جائیں اور امن کے لیے کئی عشروں کی خدمات کا اعتراف چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیے اور افغانستان میں امن کے لیے پاکستان سے زیادہ کسی ملک دلچسپی نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔