- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
پٹیشن کے فیصلے پر نہ عدالت سے رجوع کروں گا اور نہ ہی اپیل، طاہرالقادری
لاہور: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی تاہم پھر بھی پٹیشن کے فیصلے پر نہ وہ عدالت سے رجوع کریں گے اور نہ ہی اپیل دائر کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق دہری شہریت کے حامل شخص کے ووٹ کے حق پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سپریم کورٹ میں حق دعویٰ پر دلائل دینے کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 3 روز تک ان کی دہری شہریت پر بحث کی گئی اور اصل پٹیشن کا ایک لفظ بھی پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے سے قطعی انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کا نیٹ ورک 90 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور انہیں پاکستانی پاسپورٹ پر کسی ملک کا ویزہ لینے میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کميشن قائم رہا تو ان کی جماعت انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ بعد میں کرے گی۔
طاہرالقادری نے دعویٰ کیا کہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے 15 فروری سے ملک بھر میں کئے جانے والے جلسوں میں عوام کی حیران کن تعداد شرکت کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔