- پاکستان نے جوبائیڈن کی حکومت کے ساتھ تعلقات کی حکمت عملی تیار کرلی
- راولپنڈی؛ گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی کے سبب میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق
- زمین جیسا پتھریلا سیارہ... جو سورج سے بھی 5 ارب سال پرانا ہے!
- بھارت میں 13 سالہ بچی سے 9 ٹرک ڈرائیورز کی اجتماعی زیادتی
- پاک فوج عالمی رینکنگ میں دنیا کی دس طاقتور ترین افواج میں شامل
- بھارت میں کورونا ویکسین سے ایک شخص کی طبیعت بگڑ گئی، 51 کی حالت غیر
- نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی
- بہن بھائی کو قتل کرنے والے 15 سالہ نوجوان نے خودکُشی کرلی
- امریکی پارلیمنٹ کو بدستور خطرہ، مسلح شخص کی عمارت میں گھسنے کی کوشش
- ایران کا بری اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے لانگ رینج میزائل اور ڈرونز کا تجربہ
- صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق
- ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی کا خواب مکمل ہونے کا یقین تھا، سعود شکیل
- قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ساجد خان عمدہ کارکردگی کیلیے پرعزم
- مہنگائی کی شرح 12.6 سے کم ہوکر 7.9 پر آگئی، گورنر سندھ کا دعویٰ
- 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- 14 سالہ سائبر کڈ کا ایک اور کارنامہ، 50 فیصد تک ایندھن بچانے والا گیزر تیار کرلیا
- انڈونیشیا میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری
- خواجہ آصف کو لاڈلےکی خواہش پر گرفتارکیا گیا، سعد رفیق
- پہاڑی تیندوے کے حملے سے ایبٹ آباد کا نوجوان ملک ریاض زخمی
- نواب شاہ میں دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، 3 افراد جاں بحق
ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کیلیے ریلوے موبی لنک سے معاہدہ کریگا

ملک کی دیگر سیلولر کمپنیوں کے صارفین کو بھی سہولت فراہم کی جائے،خواجہ سعدرفیق۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: ملک بھر میں صارفین اب اپنے موبائل فون سے براہ راست ادائیگی کے ذریعے پاکستان ریلوے کی ٹکٹیں خریدتے ہوئے اپنی مرضی کی سیٹ بک کرا سکیں گے۔
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں کام کرنے والی دیگر سیلولر کمپنیوں کے صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت کے فوائد زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہریوں تک پہنچائے جا سکیں۔
سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز اس سے پہلے ہی کامیابی کے ساتھ آن لائن ریزرویشن کا نظام شروع کر چکا ہے، پاکستان ریلوے گزشتہ برس سے یو بی ایل اومنی کے ساتھ یہ سہولت فراہم کر رہا ہے اور اب تک لاکھوں مسافر 50 کروڑ روپے سے زائد کی ٹکٹیں اس نظام کے تحت حاصل اور اس کے ذریعے آسانی کے ساتھ سفر کر چکے ہیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی فہد الرحمن نے بتایا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد مذکورہ سیلولر کمپنی کے 5 کروڑ 20 لاکھ صارفین بغیر اضافی چارجز کے اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے بلکہ سیلولر کمپنی کے 60 ہزار آؤٹ لیٹس پر بھی ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ ہو سکے گی، معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آبادمیں منعقد ہو گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔