جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

عائشہ شریف صابری  جمعرات 22 فروری 2018
جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ کے مدتوں پرانے دوست بلاکسی وجہ کے آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، آپ کے شریک حیات کا مزاج خاصا مشتعل اور ذہن خاصا بکھرا رہے گا یعنی ذہنی کیفیت عجیب و غریب رہے گی۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

کسی سے بھی الجھنے کی غلطی نہ کریں ورنہ بات بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے کاروبار نو کا آغاز بھی شوق سے کر سکتے ہیں نتائج شاندار برآمد ہو سکیں گے، مکان یا زمین کے سلسلے میں الجھن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جوزا:
21مئی تا21جون

مقدمہ بازی سے قطعی اجتناب برتیں، کوئی مخالف آپ سے دوستی کا خواہاں ہو سکتا ہے، آپ اسے مایوس نہ کیجیے، محبت کے معاملے میں مایوسی سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے، لہٰذا اس سے دور رہنے کی کوشش کیجیے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

یقینا آپ اس حقیقت کا جلد ہی اعتراف کر لیں گے کہ بحکم خدا انسان اپنی صلاحیتوں اور اپنے اندر چھپی ہوئی روحانی قوت کے ذریعے ایسے کام بھی انجام دے سکتا ہے جس کا کہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کو خاطر میں نہ لائیں آپکا اپنا رویہ چھوٹوں کے ساتھ بہت ہی غلط ہوتا ہے، اس حقیقت کو نظرانداز نہ کیجیے کہ آج کے چھوٹے کل کے بڑے ہونگے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپکو یہ مغالطہ عموماً رہتا ہے کہ آپ سے زیادہ عقلمند کوئی نہیں حالانکہ اکثر و بیشتر عام زندگی میں بعض حضرات محض ایک تنکے کا سہارا کافی سمجھ کر بہت کچھ کر لیتے ہیں مگر آپ کی نظروں میں تنکوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر شریک حیات کسی بنا پر ناراض ہو جائے تو اسے منانے کے لیے دوسروں کا سہارا نہ لیں تو مناسب ہے آپ کی اولاد کے وہ مسائل لازمی حل ہو سکتے ہیں جو کہ آپ کی پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

یقینا ان افراد کی دعائیں آپ کے لیے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جو شخص خدا کے بندوں کو خوش کرتا ہے خدا اسے بھی خوشیوں سے مالامال کر دیتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

دیکھئے گھریلو قسم کے معاملات کا فیصلہ کرتے ہوئے خود کو نارمل رکھنے کی کوشش کیجیے اس لحاظ سے آپ کا جذباتی رویہ اختیار کرنا آپ کے لیے بہتر ثابت نہیں ہو سکتا ہے۔حتی الامکان اجتناب برتیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کی خداداد صلاحیتیں جنہوں نے ہمیشہ آپ کا ساتھ دیا گزشتہ بعض معاملات کے سلسلے میں آپ کو مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن یہ مایوسی اتنی شدید ہرگز نہیں تھی کہ آپ ہمت ہار جاتے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اپنا مزاج بدلنے کی کوشش کیجیے، بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں اور جذبات کے اندھے کنویں میں چھلانگ لگا دینے والی اس پرانی عادت ترک کر دیجیے اور ہر امر کا فیصلہ سوچ بچار کے ساتھ کیجیے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

رہائش کا مسئلہ حسب خواہش حل ہو سکتا ہے سویا ہوا ذہن جاگے گا انتشاری کیفیت ختم ہو سکتی ہے، نزدیکی سفر شوق سے کر سکتے ہیں، کاروباری معاملات میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ نقصان کا احتمال نہ رہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔