ریحام خان نے کے پی بلین ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی نشاندہی کر دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اگست 2017
ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مردان نے پودوں کے ٹھیکوں میں ایک سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے کمیشن بنایا،ریحام خان؛فوٹوفائل

ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مردان نے پودوں کے ٹھیکوں میں ایک سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے کمیشن بنایا،ریحام خان؛فوٹوفائل

اسلام آباد:  ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے بلین ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی نشاندہی کی ہے۔

ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کے پاس پڑی ایک درخواست ٹویٹ کی ہے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر مردان نے پودوں کے ٹھیکوں میں صرف ایک سال میں ساڑھے چار کروڑ روپے کمیشن بنایا۔ جو ڈیڑھ کروڑ پودے لگائے جانے تھے ان میں سے ایک بھی نہیں لگایا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیسری شادی میں شاید عمران خان کو صحیح ٹریک والی شریک حیات مل جائے، ریحام خان

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما مجھ پر دھرنا ناکام بنانے کے الزامات لگا رہے ہیں، ریحام خان

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف برسراقتدار ہے ، عمران خان ہی کی تجویز پر صوبے میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لیے ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ عمران خان اپنی ہر تقریر میں بلین ٹری منصوبے کو شفاف قرار دیتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔