- حقوق نسواں قوانین پر عملدرآمد کا میکنزم تیار کر لیا گیا، ایکسپریس فورم
- ایک ہزار714 افراد میں کورونا وبا کی تشخیص
- لاہور میں ڈور پھرنے سے لیکچرار جاں بحق
- نوازشریف کے بعد عمران خان دوسرے وزیراعظم جو اعتماد کا ووٹ لیں گے
- 6 ضمیر فروشوں کی انکوائری کرائی جائے، جی ڈی اے، ثبوت وزیر اعظم کو ارسال
- آج غیر حاضر یا اعتماد کا ووٹ نہ دینے والا نا اہل، عمران خان کا PTI ایم این ایز کو خط
- ایم کیوایم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی متمنی، پیپلزپارٹی تیار
- رواں ماہ کیلیے انتہائی بلند قیمت پر ایل این جی کے 11 کارگو بک
- IMF قرض بحالی،80 شعبوں کیلیے اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم
- اعتماد کا ووٹ یا محفوظ راستہ؟
- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
سندھ میں حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا

غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی نے سیکڑوں شہریوں کو حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر ڈھائی کروڑ روپے کا چونا لگا دیا؛فوٹوفائل
کراچی: غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی نے سیکڑوں شہریوں کو حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر ڈھائی کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔
کراچی میں قائم غیررجسٹرڈ ٹریول ایجنسی نے معصوم شہریوں کو حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر ڈھائی کروڑ روپے وصول کرلیے تاہم شہریوں کی شکایت پر ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے ایجنسی کو سیل کرکے سب ایجنٹ جہانگیر کو حج پر جانے کے خواہشمندافراد کی رسیدوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاہے جب کہ ٹریول ایجنسی کا مالک غلام شبیر اور دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب کا قطری عازمین کو اپنے خرچ پر حج کرانے کا اعلان
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کوچند روز قبل ٹنڈواﷲ یار سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی کہ شاہراہ فیصل پر واقع ہاشمی ٹریول ایجنسی کے سب ایجنٹ جہانگیر نے حج پر بھجوانے کے عوض ان سے 4 لاکھ روپے وصول کیے اور اب روزانہ حج پر بھجوانے کی نئی تاریخ دے کر غائب ہوجاتا ہے۔
ایف آئی اے نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ہاشمی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا تو انکشاف ہوا کہ ٹریول ایجنسی سندھ میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہے اورڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والا اس کا مالک غلام شبیر غیر قانونی طور پر سب ایجنٹوں کے ذریعے تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد افراد سے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرچکا ہےاورایک بھی شخص کو تاحال حج پر روانہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ ہاشمی ٹریول کے نام پر بکنگ کرانے والے افراد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 71 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ایف آئی اے نے سب ایجنٹ جہانگیرکو گرفتار کرکے ہاشمی ٹریول دفترسیل کردیا ہے اور ایجنسی کے مالک غلام شبیر سمیت سب ایجنٹوں فرقان، نعیم اور فواد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔