پاکستان شوبز انڈسٹری کے ڈاکٹر

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اگست 2017
پاکستان شوبز کے چند دمکتے ستارے ایسے بھی ہیں جن کے پاس ڈگری تو میڈیکل کی ہے لیکن تجربہ اداکاری، ماڈلنگ، گلو کاری کا ہےَ فوٹو: فائل

پاکستان شوبز کے چند دمکتے ستارے ایسے بھی ہیں جن کے پاس ڈگری تو میڈیکل کی ہے لیکن تجربہ اداکاری، ماڈلنگ، گلو کاری کا ہےَ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان شوبز کے چند دمکتے ستارے ایسے بھی ہیں جن کے پاس ڈگری تو میڈیکل کی ہے لیکن تجربہ اداکاری، ماڈلنگ، گلو کاری کا ہے اور یہ اپنے فن میں طاق ہیں، ایسے ہی کچھ نام جن کے بارے میں جان کر آپ کو خوشگوار حیرت ہوگی۔

نادیہ حسین :

دلکش اور سدا بہار ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین ، فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی ڈگری یافتہ ڈینٹسٹ ہیں۔ نادیہ حسین برسوں گزرنے کے باوجود اب بھی اتنی ہی حسین نظر آتی ہیں اور ان کا شمار ٹاپ ماڈلز میں ہی ہوتا ہے۔

آمنہ محب :

 

آمنہ محب ایک بہترین ، اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ اس با صلاحیت اداکارہ کے پاس فارماسسٹ کی ڈگری ہے۔ آمنہ محب ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور بیشمار ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ آمنہ محب کے شوہر محب مرزا بھی شوبز انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں۔

فہد مرزا :

فہد مرزا پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، وجیہہ اداکار ڈاؤ مڈدیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور اب پلاسٹک سرجن ہیں۔

عائشہ گل:

 

عائشہ گل پاکستان کی ایک جانی پہچانی اداکارہ ہیں، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خوبرو عائشہ گل حقیقی زندگی میں میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ عائشہ نے متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’’ ٹوٹے ہوئے پر‘‘ کو زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی۔

فرح حسین:

 

معروف ٹی وی شوز کی مہربانی کرنے اور خوبصورت لب و لہجے کی مالک فرح حسین بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔ فرح حسین نہ صرف اچھی میزبان ہیں بلکہ وہ  بہترین اداکارہ بھی ہیں۔

 

مزنہ ابراہیم :

ٹی وی شو کی میزبان اور اداکارہ مزنہ ابراہیم ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں۔ آج کل مزنہ ٹی وی اسکرین پر کم کم نظر آتی ہیں لیکن کچھ برس قبل مزنہ ابراہیم ٹی وی کا ایک جانا پہچانا چہرہ تھیں۔

عدیل چوہدری:

عدیل چوہدری ایک معروف گلوکار، موسیقار اور اداکار ہیں ، جنہوں نے کراچی سے بی ڈی ایس کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ عدیل چوہدری کا البم ’’ کوئی چہرہ‘‘ پاکستان اور بھارت دونوں میں ریلیز ہوا اور بالی ووڈ فلم قسمت کنکشن میں لیا گیا، عدیل چوہری کا گانا میوزک چارٹس ٹاپ ٹین میں شامل رہا۔

شائشہ لودھی :

مارننگ شوز کی میزبان اور خوبرو ادکارہ شائشہ لودھی جناح سندھ میڈیکل کالج سے میڈیسن کی تعلیم حاصل کرچکی ہیں۔ شائشہ نے اپنا ایم بی بی ایس 2000 میں مکمل کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔