- اپنے ہی والد اور بھائی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
- ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارہ ضبطگی کیس خارج کردیا
- بختاور بھٹوزرداری نے اپنی مہندی کی ویڈیو شیئر کردی
- دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی
- کالعدم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد کراچی میں گرفتار
- جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کے لئے مشاورت مکمل
- ملک میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے جامع پلان مرتب
- آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا
- ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا آغاز کل ہوگا
- آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
- شبلی فراز صحافیوں سے بات چیت پر شہبازگل پر برہم ہوگئے
- پی ٹی آئی ارکان بے فکررہیں اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، وزیراعظم
- کراچی پورٹ پر ملازمین کا احتجاج، جہازوں سے سامان کی نقل و حمل معطل
- جہانگیر ترین کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی پی ٹی آئی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز
- ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب؛ 13 کروڑ روپے سے زائد نقصان کا اندیشہ
- کھاتیدارکے اکاونٹس سے رقم نکالنے پر 4 بینک ملازمین پر مقدمہ
- سندھ پولیس میں مزید131 پولیس افسران واہلکارکورونا کا متاثر
- سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے
- شبلی فراز نے بلاول اور مریم کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا
- سابق ایم این اے جمشید دستی کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی
چوہدری نثار کا کل شام پانچ بجے پریس کانفرنس کا اعلان

چوہدری نثار سابق وزیر اطلاعات پرویزرشید کی تنقید کا جواب دینگے، ترجمان۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کل شام پانچ بجے پریس کانفرنس کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرداخلہ اتوار کو شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ لوگوں کی سوئی سابق وزیرِ داخلہ پر آکر پھنس گئی ہے، ترجمان چوہدری نثار
چوہدری نثار میڈیا خبروں میں نوازشریف کی ریلی میں اپنی عدم شرکت پرہونے والی چہ مگوئیوں پر بات کریں گے، جب کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ جارحانہ سیاسی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ پریس کانفرنس میں سابق وزیر داخلہ اپنی 4 سالہ کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کرینگے اور سابق وزیر اطلاعات پرویزرشید کی تنقید کا جواب بھی دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کا سردار یعقوب کو (ن) لیگ کا قائم مقام صدر بنانے پر تحفظات کا اظہار
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سازش جنرل (ر) پرویز مشرف کی بد روح نے کی جب کہ اپنی وزارت داخلہ ہونے کے باوجود ہمارے خلاف فیصلے ہوئے۔ پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان چوہدری نثار نے کہا تھا کہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے، پرویز رشید میں یہ بھی اخلاقی جرات ہونی چاہیئے کہ قوم سے پہیلیاں بجھوانے کی بجائے سازش کے بارے میں کھل کر وضاحت کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔