- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
عالمی شہرت یافتہ غیرملکی باڈی بلڈرز لاہور پہنچ گئے
لاہور: عالمی شہرت یافتہ انٹرنیشنل باڈی بلڈرز فٹنس ایکسپو میں شرکت کے لیے داتا کی نگری پہنچ گئے ہیں۔
لاہور میں پہلی بار منعقد ہونے والی دو روزہ فٹنس ایکسپو میں شرکت کے لیے تین انٹرنیشنل باڈی بلڈرز پہنچ گئے ہیں جن میں امریکا سے تعلق رکھنے والے کائی گرین اور ایڈم پیز جب کہ برطانیہ کے عارف مرزا شامل ہیں۔
لاہور میں 19 اور 20 اگست کو دو روزہ فٹنس ایکسپو منعقد ہوگی جس میں غیر ملکی باڈی بلڈز بھی شریک ہوں گے۔ تینوں باڈی بلڈرز پی کے 185 کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔ لاہور ائیرپورٹ پر فٹنس ایکسپو کے منتظمین سلمان واہلہ اور فٹنس ایکسپو کے میڈیا مشیر نسیم قریشی نے غیرملکی باڈی بلڈرز کا استقبال کیا۔
There are no strangers here! Just friends we haven't yet met! PAKISTAN! Thank you for the warm welcome as we toured #Islamabad & #Lahore pic.twitter.com/Pdll5HPaMu
— Kai Greene (@KaiGreene) August 19, 2017
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تن ساز کائی گرین نے کہا کہ باڈی بلڈرز کی قوت بخش ادویات استعمال کرنے کے سخت خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے یہاں بہت پیار مل رہا ہے اور ایکسپو میں ہونے والی نمائش مثبت سرگرمیوں کی جانب اچھا اقدام ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق انٹرنیشنل فٹ بالرز کے بعد عالمی شہرت یافتہ باڈی بلڈرز کی آمد پاکستان میں عالمی کھیلوں کی بحالی کی جانب پیش رفت ہے جس کے ذریعے ملک کا تاثر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رونالڈینیو کی قیادت میں عالمی شہریت یافتہ آٹھ غیر ملکی فٹبالرز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔