- اپوزیشن کو براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لئے افتخار چوہدری اور ملک قیوم چاہیے، فواد چوہدری
- خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا
- لاہورمیں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے کی منظوری
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کوشکست کا ذائقہ چکھانے کے لیے پاکستانی کوچزنے سرجوڑلیے
- (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی
- جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز؛ کمنٹری پینل میں معروف کمنٹیٹرزشامل
- کار چوری میں ملوث 2 بہنیں گرفتار
- حکومت نے دو سال میں 5 ارب ڈالرز اور 4.5 ٹریلین روپے کے قرضے لیے
- افغان صوبے بغلان اور نیمروز میں طالبان کا حملہ، 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- یوٹیلٹی اسٹورزپرمختلف اشیا کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
- ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری
- سمندری فرش پر تحقیق کرنے والی خود کار کشتی تیار
- برقی انڈے دینے والا، حقیقت سے قریب تر روبوٹ کچھوا
- جسمانی کھنچاؤ والی ورزش بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار
- باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہبازنے سپریم کورٹ سے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی
- ترکی سے غیرقانونی طورپرمقیم 40 پاکستانی شہری ملک بدر
- شنیرا اکرم کا ملازم کی بے عزتی کرنے والی خواتین کوانگریزی کا چیلنج
- برطانیہ، جنوبی افریقا سمیت دیگرممالک سے آنے والے فضائی عملے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری
- علومِ کائنات اور مطالعہ
اکشے کمار 100 کروڑ کلب کے بادشاہ

’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ اکشے کمار کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم ہے- فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ اکشے کمار کی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم بن گئی ہے۔
بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی بیشتر فلمیں ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار رہتی ہیں اور بظاہر ایسا دکھتا ہے کہ ان کی فلم بمشکل اپنا بجٹ ہی پورا کر پائے گی لیکن فلم ریلیز ہوتے ہی اکشے کمار اپنی پرفارمنس کے ذریعے سب دعووں کو غلط ثابت کر دیتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ ہے جس پر پہلے کہانی چوری کا الزام لگا اور پھر فلم لیک ہونے سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، اکشے کمار
اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کتھا‘ نے ریلیز کے 8ویں دن ہی 100 کروڑ کا بزنس کر کے ان تجزیہ کاروں کو حیران کردیا جو باکس آفس پر فلم کی ناکامی کی نوید سنا رہے تھے، حیران کن طور پر اکشے کمار کی یہ فلم 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں فلم ہے، اس سے قبل اکشے کو 100 کروڑ کا بزنس دینے والی فلموں میں ’ہاؤس فل 3‘، ’رستم‘،’ایئر لفٹ‘ اور ’جولی ایل ایل بی 2‘ شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ‘ ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا شکار
واضح رہے’ٹوائلٹ؛ ایک پریم کھتا‘ کی کہانی ہندوستان میں ٹوائلٹس کی کمی پر مبنی ہے جس میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔