لیاری میں عزیر بلوچ کے گھر کے باہر دستی بم حملے میں بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 20 اگست 2017
آئی جی سندھ کی واقعے میں ملوث ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت ۔ فوٹو : اسکرین گریب ایکسپریس نیوز

آئی جی سندھ کی واقعے میں ملوث ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت ۔ فوٹو : اسکرین گریب ایکسپریس نیوز

 کراچی: لیاری میں نامعلوم ملزمان نے گینگ وار سرغنہ عزیر جان بلوچ کے گھر کے باہر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لیاری میں عزیر بلوچ کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے دستی بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔