سوات میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، 8 مکان جل گئے

ویب ڈیسک  اتوار 20 اگست 2017
 شارٹ سرکٹ سے منگر کوٹ نامی گاوں کی بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا: فوٹو: فائل

شارٹ سرکٹ سے منگر کوٹ نامی گاوں کی بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا: فوٹو: فائل

سوات: منگرکوٹ مالم جبہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 8 مکانات بھی جل گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سوات میں منگرکوٹ مالم جبہ میں بارش کے دوران شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 8 مکانات میں بھی آگ لگ گئی جس کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کی جانب سے امدادی کام جاری ہے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔