جنوبی افریقہ کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلیے پاکستان کو مدعو کرنے پر غور

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 20 اگست 2017
بھارتی ٹیم اس ٹور میں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور2 ٹوئنٹی20 میچز کھیلے گی۔ فوٹو : فائل

بھارتی ٹیم اس ٹور میں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور2 ٹوئنٹی20 میچز کھیلے گی۔ فوٹو : فائل

جوہانسبرگ: بھارتی ٹیم کے تاخیر سے جوہانسبرگ پہنچنے پر جنوبی افریقہ میں اس بار باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔

بھارتی ٹیم کی تاخیری کے بعد پروٹیز بورڈ کے پاس باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو ممکن بنانے کیلیے پاکستان اور افغانستان کی صورت میں 2 آپشن موجود ہیں، بھارتی ٹیم کی سری لنکا سے ہوم سیریز 24 دسمبر کو ختم ہوگی، باکسنگ ڈے ٹیسٹ عمومی طور پر 26 تاریخ کو شروع ہوتا ہے، اس بار جنوبی افریقی سیزن کے تاخیر سے آغازکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم اس ٹور میں 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور2 ٹوئنٹی20 میچز کھیلے گی، بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہم سری لنکا سے سیریز ختم ہونے کے بعد اپنے پلیئرز کو کچھ دن آرام بھی دینا چاہتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔