- 3 کروڑ نوری سال دور موجود اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری
- جن خواتین کو حیض آنا بند ہوجائے ان کے لیے کیا چیزیں نقصان دہ ہیں؟
- امتحان میں نقل کرانے کیلئے طلبا کے احباب کا انوکھا طریقہ
- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی
- سانحہ 9 مئی؛علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 رہنماؤں کے وارنٹ جاری
- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے مثبت اشارے ملنے لگے
لاہور: ستمبر میں ورلڈالیون کے مجوزہ دورئہ پاکستان کا امکان روشن ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے انعقاد کیلیے پنجاب حکومت نے وفاق کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں مہمان کرکٹرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے، قبل ازیں میچز کا مجوزہ شیڈول لاہور میں 17ستمبر کو ضمنی انتخاب سے متصادم ہونے کی وجہ سے صورتحال غیر واضح تھی جب کہ پی سی بی نے بھی شیڈول کو حتمی شکل دیدی لیکن سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر اعلان تاخیر سے کیا جائے گا،آئی سی سی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں لاہور آئے گی۔
دوسری جانب ورلڈ الیون کے ممکنہ کھلاڑیوں میں مزید نام بھی سامنے آگئے ہیں، ڈیرن سیمی کو قیادت سونپنے اور جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ، لیگ اسپنر عمران طاہر، کیوی برینڈن میک کولم کے شامل ہونے کی اطلاعات تھیں، اب انگلش لیگ اسپنر عادل رشید، زمبابویں بیٹسمین سکندر رضا،بنگلہ دیشی بیٹسمین تمیم اقبال، افغانستان کے محمد نبی کے نام بھی سامنے آئے ہیں، ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کے منیجر اینڈی فلاور کی دیگر چند کھلاڑیوں سے بھی بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔
ادھر پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ مہمان ٹیم میں دنیا کی صف اول کی ٹیموں کے بہترین 13 کھلاڑی موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم بھی ایک میچ پاکستان میں کھیلنے کیلیے دلچسپی ظاہر کرچکی لیکن حتمی فیصلہ ورلڈ الیون کے دورے کی کامیابی پرہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔