امریکا نے چین کے خلاف تجارتی تحقیقات باقاعدہ طور پر شروع کردی

اے ایف پی  اتوار 20 اگست 2017
رابرٹ لیتھیز امریکی تجارتی قانون کی شق 301کے تحت تحقیقات شروع کر رہے ہیں جو املاک دانش سے متعلق ہے۔ فوٹو: فائل

رابرٹ لیتھیز امریکی تجارتی قانون کی شق 301کے تحت تحقیقات شروع کر رہے ہیں جو املاک دانش سے متعلق ہے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکا نے چین کے املاک دانش طریقوں اور امریکی ٹیکنالوجی کی زبردستی منتقلی کے معاملے کی تجارتی تحقیقاتک باقاعدہ آغاز کردیا ہے جس کا حکم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی ہفتے دیا تھا۔

امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لیتھیز نے ایک بیان میں کہاکہ پیر کو صدر ٹرمپ نے مجھے ایسے چینی قوانین، پالیسیوں اور طریقوں کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی جو امریکی حقوق ملکیت دانش، جدت یا ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اسٹیک ہولڈرز اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان نازک معاملات کی جامع تحقیقات ضروری ہے۔

رابرٹ لیتھیز امریکی تجارتی قانون کی شق 301کے تحت تحقیقات شروع کر رہے ہیں جو املاک دانش سے متعلق ہے۔ قبل ازیں امریکا کی جانب سے تحقیقات کے اعلان پر چین نے متنبہ کیاتھا کہ دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ میں سب کو نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا یورپی یونین کے بعد چین کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اسے چین کے ساتھ تجارت میں کم وبیش 310ارب ڈالر سالانہ خسارے کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔