- ٹی 10 لیگ کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یواے ای کے ویزے جاری نہ ہوسکے
- اکانومسٹ ہویا فارن پالیسی میگزین، بھارت کا مکروہ چہرہ ہرجگہ بے نقاب
- اوگرا نے نئے سی این جی لائسنس دینے کا اعلان کر دیا
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ انگلینڈ میں پھنس گئے
- چین نے مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردیں
- فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید
- جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
- پی سی بی کے چیئرمین اورگورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگٗئی
- شہباز شریف کو آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کالعدم قرار
- بچوں سے زیادتی کے قانون کا ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں
- جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفیٰ طلب کرلیا
- بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- فیصل آباد میں پیٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، اہلکارقصوروارقرار
- سعودی فلم کمیشن نے 28 فلمی منصوبوں کی منظوری دیدی
- گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل
- بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری
- میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں
- فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے بیتاب
- نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تین اہلکار ہلاک
- جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری
کرینہ کپورتیمورکولے کرنئی مشکل میں پھنس گئیں

ہندی سینما میں ماضی کے مقابلے میں اب خواتین کو بہتر انداز میں پیش کیا جارہا ہے؛کرینہ کپور؛فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کی بے بوکرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچے کے ساتھ ذاتی اورپروفیشنل زندگی گزارنا بے حد مشکل ہے لیکن وہ اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزارنے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں۔
نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان گھرسے باہر کام کرنے والی خاص طور پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کیلئے ایک اعلیٰ مثال ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیرکے عروج پر نہ صرف شادی کی بلکہ ایک خوبصورت سے بیٹے کی ماں بھی بنیں جب کہ ماضی میں اداکارائیں کیرئیر کے عروج پر شادی کرنے کا تصور بھی نہیں کرتی تھیں تاہم کرینہ نےاس رجحان کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ کی بے اختیار حرکتوں سے تیمور پریشان
حال ہی میں ایک انٹرویوکے دوران کرینہ نے کہا کہ ہندی سینما میں ماضی کے مقابلے میں اب خواتین کو بہتر انداز میں پیش کیا جارہا ہے، خواتین کیلئے ایسے کردار لکھے جارہے ہیں جن میں انہیں ایک مضبوط ،کامیاب اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے والی خاتون دکھایا جارہا ہے۔
کرینہ نے اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تیمور ابھی بہت چھوٹا ہے لہٰذا اس کے ساتھ گھریلو اور پروفیشنل زندگی کو برقرار رکھنا تھوڑا مشکل ہے لیکن وہ کوشش کرتی ہیں کہ کام کے ساتھ اپنے گھر اور تیمور کو بھی بھرپوروقت دیں اور یہ صرف سیف علی خان کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: تیمورپٹودی ہے یاکپور؟ کرینہ پریشانی کا شکار
اداکارہ نے کہا کہ انہیں سیف اورگھر والوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اوراسی لیے وہ ایک کامیاب خاتون ہیں، انہیں فخرہے کہ وہ ایک شادی شدہ اور خود مختار خاتون ہیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے کہ وہ ایک ساتھ بہت سارے محاذ پرکام کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔