- کائنات کے ’سب سے نرم‘ سیارے نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
- لاک ڈاؤن میں دو ہزار گھروں کی مفت مرمت کرنے والا ’رحم دل پلمبر‘
- جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا
- پی ڈی ایم کے احتجاج پرالیکشن کمیشن کا ردّعمل آ گیا
- سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
- مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے، وزیر داخلہ
- پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں اپنا وعدہ بھول گئی
- سوئس حکومت کی شہریوں سے نقاب پر پابندی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل
- طاقتوراداروں نے انتخابات پر قبضہ کرکے ڈفلی والا ملک پر مسلط کردیا، فضل الرحمان
- ہلاکتوں کے باوجود ناروے کا فائزر کی کورونا ویکسین کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ
- سانحہ ساہیوال پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر آئی جی بلوچستان تعینات
- جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر
- بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز1-2 سے اپنے نام کرلی
- چین میں کورونا وبا کی صورت حال تشویشناک ہوگئی
- نومسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان اشتہاری قرار
- جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ارب پتی نائب صدر کو کرپشن پر ڈھائی سال قید
- سندھ حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
- سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا معاملہ ؛ پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے کے مخالف
- پارک لین کیس: آصف زرداری کی احتساب عدالت میں ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد
- ٹیسٹ میں فیل ہونے پرطالبعلم نے اسکول کی چھت سے چھلانگ لگا دی
سندھ کا احتساب کیا گیا تو افراتفری پھیل جائے گی، مولا بخش چانڈیو

نواز شریف کے گھر میں ان کے اعمال اور گناہوں کی وجہ سے آگ لگی ہے، پی پی رہنما۔ فوٹو: فائل
حیدرآباد: پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ سندھ کا احتساب نہیں کیا جاسکتا اگر ہوا تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی۔
مولا بخش نے کہا کہ ضیاء الحق اور اس کے روحانی وارثوں نے کئی برس تک پیپلز پارٹی کو کمتر دکھانے کے منصوبے پر عمل کیا لیکن پاکستان کے عوام نے اس سازش کو ناکام بنادیا۔ جتنے ادارے اور خفیہ طاقتیں پیپلز پارٹی کے پیچھے لگیں اگر کسی دوسری جماعت کے ساتھ ہوتا تو اس کا نام و نشان مٹ چکا ہوتا لیکن یہ پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے تمام تر سازشوں اور قوتوں کوعوام کی طاقت سے ناکام بنادیا۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے پی پی دور میں چینی کی فی کلو قیمت تک مقرر کی۔ سندھ کے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے پر پابندی لگائی۔ سندھ حکومت کے ہر معاملے پر ایکشن لیا۔ میاں صاحب اب اس طرح رو رہے ہیں جیسے فلموں میں اداکار ڈائیلاگ بولتے ہوئے روتا ہے کہ اس کا قصور بتایا جائے۔ لیکن جب غیرقانونی اور غیر آئینی طریقے سے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کوہٹایا جارہا تھا اس وقت میاں صاحب خوشی منا رہے تھے اس وقت انقلاب کیوں یاد نہیں آیا۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے گھر میں ان کے اعمال اور گناہوں کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ نواز شریف کیخلاف ابھی تو ایک فیصلہ ہوا ہے،معاملہ چلے گا اور نیب بھی کارروائی کرے گا۔مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سیاست میں معاملہ عمر کا نہیں عقل اور اخلاق کا ہوتا ہے۔ عمران خان کھیل، پیسے کمانے یا مزدوری کے میدان میں جوہردکھا سکتے ہیں لیکن سیاست میں عقل کے معاملے پر بلاول بھٹو، عمران خان سے بہت اوپر ہے۔
پی پی پی رہنما کے مطابق پی پی نے پہلے کہا تھا کہ ضیاء الحق کے قوانین کو تبدیل کیا جائے لیکن ضیاء الحق کے روحانی وارثوں نے اعتراض اٹھایا اور آج خود اسی قانون کا شکار بن گئے۔پاکستانی کے رہبروں، ملک چلانے والی شخصیات اور محافظ اداروں سے کہتا ہوں کہ خدا کے واسطے پاکستان کے مستقل پر نظر رکھو، آپ کے فیصلے سیاسی نہ ہوں۔ آپ کو ہی ملک قائم رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب سندھ حکومت کے ہر محکمے میں مشکلات پیدا کرتا رہا، سرکاری ریکارڈ اور افسران کو اٹھا کر لے جاتا تھا لیکن جب نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو میاں صاحب غصے میں آگئے، یہاں تک کے نیب کو پنجاب میں کارروائی سے روک دیا گیا۔ اس وقت کسی نے کوئی آواز بلند نہ کی۔
مولا بخش چانڈیو نے واضح کیا کہ سندھ کا احتساب نہیں کیا جاسکتا اگر ہوا تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی جو بہت نقصان دہ ثابت ہوگی، پی پی احتساب کے خلاف نہیں لیکن احتساب انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کرکے ہونا چاہیے۔سیف الرحمان والا احتساب نہیں ہونے دیں گے۔ نیب قوانین میں تبدیلی سندھ حکومت اور اسمبلی نے اپنے اختیار سے کی، اگر تحفظات اور آئینی پیچیدگیاں ہیں تو عدلیہ اس کا جائزہ لے گی۔ پی پی خالص سیاسی جماعت ہے، کوئی مافیا نہیں، پی پی میں کبھی قائد کاغدار موت کا حقدار کے نعرے نہیں لگے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔