- خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا
- پروٹیز اسپن جال میں الجھنے سے بچنے کیلیے کوشاں
- پی سی بی کا بھارتی نیٹ ورک کے ساتھ نشریاتی حقوق کا3سالہ معاہدہ ہوگا
- بھارت کو کرکٹ ایشیا کپ بوجھ لگنے لگا
- صحت مند رہنے کے رہنما اصول
- جرمنی نے پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل
- مودی بلوچستان میں فائدہ اٹھانے، پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف
- خیبر پختونخوا اسمبلی: کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور
- ’’ساکہ ننکانہ صاحب‘‘ کی 100 سالہ تقریبات منانے کا فیصلہ
- سندھ بھر میں محکمہ آبپاشی کی زمین سے قبضے ختم کرانے کا حکم
- سیکیورٹی خدشات،الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کاشیڈول تبدیل
- کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا فراڈ
- پاکستان میں سزا کا نظام موجود مگر عملداری کا فقدان ہے، صدر عارف علوی
- FBR کو پہلی ششماہی میں صرف5 فیصد ریونیو گروتھ حاصل
- کراچی کو 65 ملین گیلن یومیہ فراہمی آب کے منصوبے پر کام بند
- مہنگائی ختم کرنے میں وقت لگے گا ،عبدالحفیظ شیخ
- سرکاری قرضوں میں 1 سال کے دوران 3.7 ٹریلین روپے کا اضافہ
- حلقہ پی ایس 52 عمرکوٹ II ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا
- 2 مجوزہ ایل این جی ٹرمینلز کو گیس فراہمی کی مخالفت
- کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق، 35 ہزار سے زائد فعال کیسز
راجن پورمیں ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا
راجن پور: روجہان میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اغواہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکارلقمان ، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدرنائچ اوراے ایس آئی مزمل شامل ہے۔
پولیس اورایلیٹ فورسزکی جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ گئی جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو پاک فوج کے حوالے کردیا
دوسری جانب ڈی پی اوعتیق طاہر کا کہنا ہے کہ مورو کے علاقے میں پولیس اہلکار پرائیویٹ کشتیوں پرچھٹی پرجارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے غیرمسلح ہونے کا فائدہ اٹھاکرپولیس اہلکاروں پرحملہ کیا اورکشتی سمیت اغوا کرلیا۔
واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روزڈاکوؤں اورپولیس کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جب کہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ان ڈاکؤوں کے سرغنہ چھوٹوگینگ نے ہتھیار ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔