پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک  اتوار 20 اگست 2017
 باقی دہشت گردوں تک بھی جلد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو : فائل

باقی دہشت گردوں تک بھی جلد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک گینگ کو پکڑا ہے جب کہ باقی دہشت گردوں تک بھی جلد پہنچیں گے۔

شاہراہ فیصل پر ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  ائیرپورٹ سے قائد آباد تک کے ایم سی کے تحت کام کو دیکھنے آیا تھا، ائیرپورٹ سے قائدآباد تک روڈ کا کام کاغذات میں مکمل ہوگیا ہے مگر عملی طور پر نہیں ہوا جب کہ کے ایم سی کو منصوبے کے تمام فنڈز جاری کردیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ منزل پمپ فلائی اوور پر کام سے مطمئن ہوں اور فلائی اوور کا این ای ڈی یونی ورسٹی کے ماہرین سے معائنہ کرایا ہے، ترقیاتی کاموں کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں لہذا چاہوں گا کہ کے ایم سی کاموں کے معیار پر توجہ دے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سپر ہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ  شہر میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور حالیہ قتل کے واقعات میں ملوث ایک گینگ کو پکڑا بھی ہے جب کہ باقی دہشت گردوں تک بھی جلد پہنچیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔