- جرمنی میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت
- زین آفندی قتل کیس، عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- بہادرآباد میں پولیس مقابلہ؛ وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
- کائنات کے ’سب سے نرم‘ سیارے نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
- لاک ڈاؤن میں دو ہزار گھروں کی مفت مرمت کرنے والا ’رحم دل پلمبر‘
- جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا
- پی ڈی ایم کے احتجاج پرالیکشن کمیشن کا ردّعمل آ گیا
- سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
- مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے، وزیر داخلہ
- پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں اپنا وعدہ بھول گئی
- سوئس حکومت کی شہریوں سے نقاب پر پابندی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل
- طاقتوراداروں نے انتخابات پر قبضہ کرکے ڈفلی والا ملک پر مسلط کردیا، فضل الرحمان
- ہلاکتوں کے باوجود ناروے کا فائزر کی کورونا ویکسین کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ
- سانحہ ساہیوال پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر آئی جی بلوچستان تعینات
- جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر
- بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز1-2 سے اپنے نام کرلی
- چین میں کورونا وبا کی صورت حال تشویشناک ہوگئی
- نومسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان اشتہاری قرار
- جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ارب پتی نائب صدر کو کرپشن پر ڈھائی سال قید
کیا آپ بالی ووڈ اسٹارز کے درمیان رشتوں سے واقف ہیں؟

علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی عامر خان کی رشتے دار ہیں؛فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ صرف انڈین سینما نہیں بلکہ ایک فیملی ہے جہاں ہراداکارکا کسی دوسرے اداکارسے کوئی نہ کوئی رشتہ ہے، بالی ووڈ اسٹارزاکثر اپنے رشتے میڈیا سے خفیہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ رشتے کبھی نہ کبھی منظرعام پرآہی جاتے ہیں۔
رنویر سنگھ اور سونم کپور
بالی ووڈ کے چلبلے اداکاررنویرسنگھ اورانیل کپورکی صاحبزادی سونم کپورکےدرمیان خونی رشتے کی حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں ،رنویر کی دادی اور سونم کے داداآپس میں بہن بھائی تھے لہٰذا اس رشتے سے یہ دونوں اداکار آپس میں کزن ہیں۔
سوناکشی سنہا اور پوجا روپل
90 کی دہائی کی مشہور زمانہ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کی چھٹکی اداکارہ پوجا روپل موجودہ دور کی نامور اداکارہ سوناکشی سنہا کی کزن ہیں، دونوں کی دادیاں آپس میں سگی بہنیں تھیں، لیکن دونوں اداکاراؤں کے درمیان رشتے کی یہ حقیقت زیادہ لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔
عامر خان اور علی ظفر
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اور پاکستان کے مایاناز گلوکارواداکارعلی ظفرکے درمیان کافی گہرا رشتہ ہے، علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی عامر خان کی رشتے دار ہیں۔
کاجول اور موہنیش بہل
ناموربالی ووڈ اداکارہ کاجول اورفلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار موہنیش بہل بھی آپس میں کزنز ہیں، دونوں کی والدہ، نوتن اور تنوجا آپس میں سگی بہنیں تھیں۔
شبانہ اعظمی اور تبو
بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ تبو کے والد جمال ہاشمی اداکارہ شبانہ اعظمی کے بھائی ہیں، تبو شبانہ اعظمی کی بھتیجی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔