- امریکا میں حکومت کے مخالفین کی بڑی دہشت گردی کاخطرہ، ہائی الرٹ جاری
- گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
- بیوی کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے شوہر نے 18 خواتین کو قتل کردیا
- بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی
- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
- ماحول دوست اسمارٹ فون اپنی پیداوار سے قبل ہی مشہور
- یوٹیوب نے ٹرمپ کے چینل پرایک بار پھر پابندی عائد کردی
مسلم لیگ (ن) نے ہمیں ہمیشہ دھوکا دیا، بلاول بھٹو زرداری
کاغان: چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم میثاق جمہوریت کےبنیادی اصولوں پرآج بھی قائم ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) نے ہمیں ہمیشہ دھوکا دیا اور ہمارے دور حکومت میں ہمارا ساتھ نہیں دیا۔
کاغان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ دیا اسے عوام سمیت شریف خاندان کو بھی قبول کرنا چاہئے لیکن فیصلے کو جمہوری نظام سے جوڑ کر سیاست چمکائی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ جمہوری نظام کو خطرہ ہے، نظام کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ یہ تخت رائیونڈ کی آپس کی لڑائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر کاربند اور قائم ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) نے ہمیں ہمیشہ دھوکا دیا اور ہماری گزشتہ حکومت میں میثاق جمہوریت میں ساتھ نہیں دیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف ڈرامہ رچا کر اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں
چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آج کل بڑے سیاستدان غریبوں کی بات کرتے ہیں لیکن عوام جانتے ہیں کہ غریبوں کے لئےجان صرف بھٹو خاندان نے دی، ہم نے ملک کو ایٹم بم کا تحفہ دیا اور غریب خاندانوں کے لئے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام چلایا اگر عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو ہم کامیاب ہوکر عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں اقتدار کی لڑائی لڑ رہے ہیں
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سندھ میں سیاست کرنے پر ویلکم کہتے ہیں انہیں صوبے میں ضرور آنا چاہئے لیکن مجھے یقین ہے کہ سندھ کے عوام عمران خان کو قبول نہیں کریں گے کیوں کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے سندھ میں ایک ہی وزیراعلیٰ کو کرپشن کے الزام میں نکالا گیا جو اب عمران خان کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اور انتخابات وقت پر ہوں ، 2013 میں ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی اور ایک سیاسی جج نے آصف زرداری پر پابندی لگادی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، ہم بہت جلد خیبرپختون خوا میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھیں گے اور پھر عمران خان کا رونا دھونا شروع ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔