- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
چوٹ لگنے پر درد محسوس نہ کرنے والا عجیب و غریب بچہ
لندن: انگلینڈ کا رہائشی 3 سالہ ڈیکسٹر ایسی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے کہ اسے چوٹ لگنے پر نہ تو درد محسوس ہوتا ہے اور نہ ہی تکلیف میں وہ روتا ہے۔
بچے انتہائی نازک ہوتے ہیں اور ہلکی سی چوٹ لگ جائے تو فوراً آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں بلکہ بعض بچے تو ہلکی سی خراش پر بھی پورا گھر سر پر اٹھا لیتےہیں لیکن انگلینڈ کے رہائشی 3 سالہ ڈیکسٹر کو اب تک متعدد چوٹیں لگ چکی ہیں مگر نہ تو وہ آج تک چوٹ لگنے کی وجہ سے کبھی رویا اور نہ ہی اس کو تکلیف محسوس ہوئی ہے، ڈیکسٹر کو کئی بار سنگین قسم کے فریکچر کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں انگوٹھا، ہاتھ اور پاؤں کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے لیکن ڈیکسٹر نے ہر بار کسی بھی قسم کا کوئی رد عمل نہیں دیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق ڈیکسٹر کو لاحق بیماری جینیاتی خرابی میں آتی ہے جس میں انسان نہ تو درد محسوس کرسکتا ہے اور نہ ہی درجہ حرارت کو جب کہ یہ بیماری 125 ملین افراد میں سے کسی ایک کو ہی ہوتی ہے۔ ڈیکسٹر کے والدین کے مطابق انہیں اس بیماری کے بارے میں اس وقت علم ہوا جب ڈیکسٹر 4 ماہ کا تھا۔
ڈیکسٹر کے والدین کا کہنا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں ان کا بیٹا سپر ہیرو ہے لیکن یہ بہت خطرناک بات ہے کیوں کہ اگر کبھی اس کو اپینڈکس ہو تو درد نہ ہونے کی وجہ سے کبھی نہیں بتا پائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔