پولیس نے شوہر کو بیوی کے اغوا کے الزام میں بند کردیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 فروری 2013
سیشن جج کے حکم پر ہیڈ بیلف کا قائد آباد تھانے پر چھاپہ،عزیز الرحمن کو رہا کرایا فوٹو: فائل

سیشن جج کے حکم پر ہیڈ بیلف کا قائد آباد تھانے پر چھاپہ،عزیز الرحمن کو رہا کرایا فوٹو: فائل

کراچی: شوہر کو اسکی اہلیہ مسماۃ عاصمہ کے اغوا کے الزام میں تھانہ  قائد آباد نے حراست میں لیکر بند کردیا۔

ویلن ٹائن  ڈے منانے کیلیے بھاری رقم کا تقاضہ کیا تھا، سیشن جج کے حکم پر ہیڈ بیلف نے تھانے پر چھاپہ مار کر عزیز الرحمن کو رہا کرایا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے درخواست گزار مسماۃ عاصمہ کی درخواست پر ہیڈ بیلف عرشی کی سربراہی میں عزیز الرحمن کو مغوی کاشف کی بازیابی کا حکم دیا تھا سیشن  جج کے حکم پر عدالتی عملے نے تھانہ قائد آباد پر چھاپہ مارا مغوی کو اسکی اہلیہ مسماۃ عاصمہ کو ہی اغوا کرنے کے الزام میں تفتیش کیلیے حراست میں لیا گیا تھا۔

اس موقع پر درخواست گزار نے تھانے میں شدید احتجاج کیا اور کہا کہ وہ اس کی بیوی ہے کوئی اپنی بیوی کو کیسے اغوا کرے گا چند روز قبل اسکی شادی ہوئی ہے پولیس نے ویلن ٹائن ڈے منانے کیلیے رقم طلب کی اگر ادا کردیتی تو کوئی جرم نہیں تھا عدالتی عملے نے معاملہ رفع دفع کرایا اور ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر کو آج سیشن جج کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق ندیم نامی شخص نے اپنی بہن کے اغوا کی درخواست نامعلوم افراد کے نام درج کرائی تھی قبل ازیں درخواست گزار نے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ491 کے تحت حبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے4 فروری کو اپنی مرضی سے کاشف سے شادی کی تھی اور خوش و خرم ازواجی زندگی گزار رہے تھے شادی کے 8 روز بعد ہی تھانہ قائد آباد نے اسکے گھر میں غیرقانونی داخل ہوکر اسکے شوہر کو حراست میں لیا اور تھانے کے حوالات میں قید کردیا تھا اسکی رہائی کیلیے مسلسل رقم کا تقاضہ کرتے رہے ہیں درخواست میں مغوی کی بازیابی کی استدعا کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔