- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
نواب شاہ کی صد سالہ تقریبات کا آغاز آج ہوگا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے بتایا کہ نواب شاہ پولیس کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کا پہلے روز پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
نواب شاہ: نواب شاہ کی صدسالہ3 روزہ تقریبات کا آغاز آج ہوگا،تمام تیاریاں مکمل، پولیس گرائونڈ میں افتتاحی تقریب ہوگی۔
میر اتھن ریس، اردو سندھی مشاعرہ، پھولوں کی نمائش، کرکٹ میچ، ادبی کانفرنس منعقد ہوں گی، تیسرے روز اختتامی تقریب بلاول اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا اور گرینڈ میوزیکل شو بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نواب شاہ رشید احمد زرداری نے جمعرات کو ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان کاٹھیا کے ہمراہ ضلع نواب شاہ کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے قیام کو 100 برس مکمل ہونے پر صد سالہ تقریبات کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔
تقریبات3 روزتک جاری رہیں گی۔ افتتاحی تقریب پولیس گرائونڈ میں منعقد ہوگی، پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی، چکرہ بازار میں بچت بازار لگایا جائے گا جس میں شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیا ملیں گی، سول ڈیفنس گرائونڈ پر مینا بازارلگے گا، گورنمنٹ ڈگری کالج میں بچوں کے لیے تفریح پارک، سرکس، موت کا کنواں جبکہ جام صاحب کی درگاہ پر صوفی محفل اور سکرنڈ میں شوٹنگ بال میچ ہوگا۔ دوسرے روز سکرنڈ میں صبح مچ کچہری، بلاول اسٹیڈیم نواب شاہ میں ملاکھڑا ہوگا۔ اختتامی تقریب میں 100 سے زائد شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے جائیں گے۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے بتایا کہ نواب شاہ پولیس کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کا پہلے روز پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا جائے گا اور 2 ہزار غبارے اور4 ہزار کبوتر چھوڑے جائیں گے۔تقریبات کیلیے 2 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔