- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
فنکشنل لیگی رہنما کی توہین کیخلاف ٹنڈوباگو میں ہڑتال
ٹنڈوباگو: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے مبینہ طور پر فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید علی بخش شاہ عرف پپوشاہ کے خلاف ہتک آمیزالفاظ استعمال کرنے کیخلاف جمعرات کو ٹنڈوباگو اور تحصیل کے شہروں پنگریو، کھوسکی، وہنا شریف میں فنکشنل مسلم لیگ کی اپیل پر شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔
سید راشد شاہ، امتیاز میمن اور نواز خواجہ کی قیادت میں سیکڑوں افراد نے باگوواہ پل پر دھرنا دیا اور ٹائر جلاکر ٹریفک معطل کردی، اس موقع پر فنکشنل کے کارکنوں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف زبردست نعرے لگائے۔ دھرنے کے موقع پر بڑی تعداد میں پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا، پولیس نے دکانیں کھلوانے کی کوشش بھی کی تاہم دکانداروں نے ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا۔ دھرنے کے شرکانے بعد میں باگوواہ پل سے پریس کلب تک مارچ کیا اور کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سید پپو شاہ کیخلاف تقریروں میں غیرمناسب زبان استعمال کی ہے جو مذمت کے قابل ہے۔ انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا سید پپو شاہ کے خلاف جارحانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، دوسری طرف پنگریو میں بھی فنکشنل مسلم لیگ کی اپیل پر شٹرڈائون ہڑتال کی گئی، مسلم لیگ (ف) کے کارکنوں نے مٹھو ہزاری اور داد لغاری کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے ٹنڈوباگو روڈ پر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا اس موقع پر پولیس نے مسلم لیگ (ف) کے 3 کارکنوں کو گرفتار کرلیا تاہم بعد میں انھیں رہا کردیا گیا۔ سید پپو شاہ کے آبائی شہر وہناشریف میں بھی شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔