- واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل
- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
- سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
- کراچی سے شام داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار طالبعلم کا انکشاف
- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، کپتان جنوبی افریقا
- کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی
پیروں کی بدبو دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

بعض آسان ٹوٹکوں کے ذریعے پیروں کی بو دور کی جاسکتی ہے۔ فوٹو: فائل
کراچی: بدبودار پیروں کے مرض کو طبی زبان میں بروموڈوسِس کہا جاتا ہے۔ یہ کیفیت خود اپنے لیے شرمندگی اور دوسروں کے لیے تکلیف کی وجہ بن سکتی ہے۔
مردہ خلیات، پسینہ اور دیگر محرکات پیروں میں بدبو پیدا کرتے ہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ چند آسان باتوں پر عمل کرکے پیروں کی بو سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے پہلے آسان اور گھریلو نسخے بیان کیے جا رہے ہیں۔
1: پیروں سے مردہ خلیات کی صفائی
بازار میں آتش فشانی پتھر یا جھاواں عام ملتا ہے۔ ایسے دانے دار پتھروں کو انگریزی میں پومائس کہا جاتا ہے۔ پاؤں کے تلووں اور ایڑیوں کو اس پتھر سے رگڑ کر صاف کیجئے تاکہ بدبو کی وجہ بننے والے مردہ خلیات سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔ خیال ہے کہ مردہ خلیات ہی پیروں میں بدبو کی بڑی وجہ ہوتے ہیں۔
2: اپسم نمک کا استعمال
پیروں کو نمک بھرے پانی میں ڈبونے سے بھی ان کی بو دور کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے ایک خاص اپسم Epsome نمک استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے بازار سے خرید کر ایک بڑے برتن میں نیم گرم پانی ڈالیے اور نصف کپ اپسم نمک ڈال کر اچھی طرح گھول لیجئے۔ اب 10 سے 20 منٹ تک پانی میں پاؤں ڈبوکر رکھئے اور بعد میں پیروں کو اچھی طرح صاف اور خشک کر لیجئے۔ اس سے افاقہ ہوگا۔
3: سرکہ ملا پانی
نیم گرم پانی میں چند چمچہ سرکہ ڈال کر پیروں کو 15 سے 20 منٹ اس میں بھگوئیں۔ تاہم پیر میں کوئی زخم، کٹ یا چھالے کی صورت میں سرکے کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے ورنہ جلن اور تکلیف ہو سکتی ہے۔ سرکے کے استعمال سے بھی پیروں کی بدبو دور ہوسکتی ہے۔
4: پیروں کی بودور کرنے والے اسپرے
پیروں کی بدبو دور کرنے والے ایسے اسپرے بھی موجود ہیں جن کو پاؤں پر استعمال کر کے آپ ان کی بو دور کی جا سکتی ہے۔ لیکن بہتر ہو گا کہ اسپرے کا انتخاب ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کیا جائے۔
5 : اینٹی بیکٹیریا صابن
کسی اچھے اینٹی بیکٹیریا صابن سے پیروں کو روزانہ رات کو دھونے سے بھی بہت افاقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ انگوٹھوں اور انگلیوں کے درمیان صابن اچھی طرح رگڑتے ہیں تو اس سے بیکٹیریا ختم ہو سکتے ہیں۔
6: جوتوں اور موزوں کا خیال رکھیں
آپ ایسے موزے بھی خرید سکتے ہیں جو پسینہ جذب کرکے پیروں کی بو کم کرتے ہیں۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ جلد ہی موزے تبدیل کرتے رہیں تاکہ بو پیدا کرنے والے جراثیم مزید پھلنے پھولنے نہ پائیں۔ جوتوں کو اندر سے صاف اور خشک رکھیں کیونکہ نمی والے جوتوں میں بدبو جمع ہوتی رہتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔