آسٹریلین سائیکلنگ کوچ گرے ویسٹ چل بسے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 20 اگست 2017
ماضی میں گرے ویسٹ نے1982 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل بھی جیتا تھا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ماضی میں گرے ویسٹ نے1982 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل بھی جیتا تھا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

سڈنی: معروف آسٹریلوی سائیکلنگ کوچ گرے ویسٹ 57 برس کی عمرمیں چل بسے۔

گرے ویسٹ نے گزشتہ برس موٹر نیورون ڈیزیز( ایم این ڈی ) نامی بیماری تشخیص ہوجانے پر آسٹریلیا کے ہیڈ ٹرک اسپرنٹ کوچ کا عہدہ چھوڑدیا تھا، وہ اس منصب پر 8 برس تک فائز رہے تھے۔

گرے ویسٹ کی زیرکوچنگ خاتون سائیکلسٹ اینا میریز نے 2012 کے لندن اولمپکس میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا، گرے ویسٹ کے انتقال کا اعلان سائیکلنگ آسٹریلیا نے کردیا، ماضی میں انہوں نے 1982 کے کامن ویلتھ گیمز کے 4 ہزار میٹر ٹیم پرسوئٹ میں ملک کے لیے گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔