- اسرائیلی فوج کی ایران پر حملے کی تیاری
- عظمت سعید کے لیے بہتر ہے کہ وہ خود کو کمیشن سے الگ کرلیں، مریم نواز
- والد اور بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارہ ضبطگی کیس خارج کردیا
- بختاور بھٹوزرداری نے اپنی مہندی کی ویڈیو شیئر کردی
- دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی
- کالعدم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد کراچی میں گرفتار
- جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کے لئے مشاورت مکمل
- ملک میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے جامع پلان مرتب
- آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا
- ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا آغاز کل ہوگا
- آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
- شبلی فراز صحافیوں سے بات چیت پر شہبازگل پر برہم ہوگئے
- پی ٹی آئی ارکان بے فکررہیں اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں، وزیراعظم
- کراچی پورٹ پر ملازمین کا احتجاج، جہازوں سے سامان کی نقل و حمل معطل
- جہانگیر ترین کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی پی ٹی آئی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز
- ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب؛ 13 کروڑ روپے سے زائد نقصان کا اندیشہ
- کھاتیدارکے اکاونٹس سے رقم نکالنے پر 4 بینک ملازمین پر مقدمہ
- سندھ پولیس میں مزید131 پولیس افسران واہلکارکورونا کا متاثر
- سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے
ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز؛ جھنڈے کے تنازع پر ملائیشیا کی انڈونیشیا سے معذرت

معاملے پر انڈونیشیا کے شائقین اور پلیئرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا . فوٹو : رائیٹرز
کوالا لمپور: ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے ملائیشین منتظمین نے جھنڈے کے تنازع پر انڈونیشیا سے معذرت کرلی۔
سووینیئر میگزین پر انڈونیشیا کا غلط جھنڈا چھپ گیا تھا، جس میں رنگوں کی ترتیب اوپر نیچے ہوگئی تھی، اس معاملے پر انڈونیشیا کے شائقین اور پلیئرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا، ملائیشیا کے وزیر کھیل خیری جمال الدین نے اپنے انڈونیشین ہم منصب سے ذاتی طور پر اس معاملے پر معذرت کی ہے، یہ میگزین ہفتے کو منعقدہ افتتاحی تقریب میں شرکا کو فراہم کیا گیا تھا۔
انڈونیشیا کے اصل جھنڈے میں لال رنگ کی پٹی اوپر کی جانب ہے جب کہ سفید حصہ نیچے کی طرف ہے، تاہم سووینیئر میں شائع ہونیو الے جھنڈے میں غلطی سے سفید حصہ اوپر کی جانب دکھایاگیا ہے، جو کہ پولینڈ کا جھنڈا بن جاتا ہے، اس کے علاوہ ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز کے منتظمین نے بھی اس غلطی پر انڈونیشیا کے عوام سے دلی گہرائیوں سے معذرت طلب کی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس غلطی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان گیمز میں تعلقات پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔