- فارن فنڈنگ کیس؛ آج پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی
- ’ڈیزائنر پروٹین‘ نے معذور چوہے کو دوبارہ چلنے کے قابل بنا دیا
- ویڈیو گیم ’ٹیٹرس‘ کا الگورتھم؛ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں مددگار
- جو بائیڈن کی سائیکل وائٹ ہاؤس کےلیے خطرناک قرار
- خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا
- پروٹیز اسپن جال میں الجھنے سے بچنے کیلیے کوشاں
- پی سی بی کا بھارتی نیٹ ورک کے ساتھ نشریاتی حقوق کا3سالہ معاہدہ ہوگا
- بھارت کو کرکٹ ایشیا کپ بوجھ لگنے لگا
- صحت مند رہنے کے رہنما اصول
- جرمنی نے پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کردیا
- مودی بلوچستان میں فائدہ اٹھانے، پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف
- خیبر پختونخوا اسمبلی: کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور
- ’’ساکہ ننکانہ صاحب‘‘ کی 100 سالہ تقریبات منانے کا فیصلہ
- سندھ بھر میں محکمہ آبپاشی کی زمین سے قبضے ختم کرانے کا حکم
- سیکیورٹی خدشات،الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کاشیڈول تبدیل
- کسٹمزڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا فراڈ
- پاکستان میں سزا کا نظام موجود مگر عملداری کا فقدان ہے، صدر عارف علوی
- FBR کو پہلی ششماہی میں صرف5 فیصد ریونیو گروتھ حاصل
- کراچی کو 65 ملین گیلن یومیہ فراہمی آب کے منصوبے پر کام بند
- مہنگائی ختم کرنے میں وقت لگے گا ،عبدالحفیظ شیخ
ٹیسٹ رینکنگ؛ الیسٹر کک کی ٹاپ 10 میں شمولیت

آسٹریلیا کو ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن بچانے کیلیے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لازمی فتح درکار ہے . فوٹو : رائیٹرز
دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ الیسٹرکک ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں۔
آئی سی سی نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ بیٹنگ میں پہلی پانچ پوزیشنز میں تبدیلی نہیں آئی۔ اسٹیو اسمتھ بدستور سرفہرست ہیں تاہم دوسرے نمبر پر موجود جوئے روٹ نے پوائنٹس کا فرق مزید کم کر لیا ہے۔ کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلش اوپنر الیسٹر کک نے 6 درجے ترقی کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ پاکستانی اوپنر اظہر علی بدستور ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ جونی بیئراسٹو 6 درجے تنزلی کے ساتھ ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ہیں۔
بولرز میں ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ رویندرا جدیجا بدستور سرفہرست ہیں تاہم جیمز اینڈرسن نے ان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، انگلش پیسر صرف 9 پوائنٹس کے فرق سے دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے یاسر شاہ 14 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : اسٹورٹ براڈ ایان بوتھم سے آگے نکل گئے
آل راﺅنڈرز کی ٹاپ 5 پوزیشنز بھی برقرار ہیں۔ شیکب الحسن نمبر ون، رویندرا جدیجا دوسرے، روی چندرن ایشون تیسرے، معین علی چوتھے اور بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کو ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن بچانے کیلیے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لازمی فتح درکار ہے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے وائٹ واش پر کینگروز ٹیم چھٹے نمبر پر چلی جائے گی جب کہ بنگلا دیش کو 0-1 سے فتح پر بھی ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔