کنگنا اور سنی دیول نئی فلم میں ایکساتھ جلوہ گرہونگے

نیٹ نیوز  جمعـء 15 فروری 2013
سنی کو ایک بار پھر میرے ساتھ دیکھ کر شائقین جوان سمجھیں گے، اداکارہ.۔فوٹو: فائل

سنی کو ایک بار پھر میرے ساتھ دیکھ کر شائقین جوان سمجھیں گے، اداکارہ.۔فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ نئی فلم میں سنی دیول کی ہیروئن بنوں گی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی کامیڈی فلم ’’آئی لو نیوایئر ‘‘کی پہلی جھلک بھی جاری کردی گئی ہے ،فلم میں سنی دیول رومانوی کردار نبھارہے ہیں ۔اداکارہ کنگنا نے بتایا کہ سنی کو ایک بار پھر میرے ساتھ دیکھ کر شائقین جوان سمجھیں گے۔

3

اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی تشہیری مہم جاری ہے اور اسے جلد سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اچھی فلموں کی کامیابی یقینی ہوتی ہے اور سنی دیول کے ساتھ نئی فلم بھی عمدہ پرفارمنس کا شاہکار ہوگی۔ شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ اس فلم کی کہانی بہت اچھی ہے مکالمے اور اداکاروں کی پرفارمنس نے بھی کہانی کو چارچاند لگادیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔