زیب اور ہانیہ کی بھارت میں نئی البم پر کام شروع

شوبز رپورٹر  جمعـء 15 فروری 2013
بھارتی موسیقار کے ساتھ البم کے آخری گیتوں کو تیار کرنے میں مصروف ہیں، گلوکارائیں فوٹو: فائل

بھارتی موسیقار کے ساتھ البم کے آخری گیتوں کو تیار کرنے میں مصروف ہیں، گلوکارائیں فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ زیب اورہانیہ نے بالی وڈ کے معروف موسیقارشانتنو اورسوانندکرکرے کے ساتھ مل کر ممبئی کے مقامی اسٹوڈیومیں اپنی البم کے آخری گیتوں پرکام شروع کردیا۔

ان دنوں البم کے تین گیتوں کے میوزک ٹریک تیارکیے جارہے ہیں جس کے بعد ان کو ریکارڈ کیاجائے گا۔ ممبئی سے فون پر’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے زیب اورہانیہ نے بتایا کہ البم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہم نے چند ماہ قبل اپنی البم کے کچھ گیت ریکارڈ کیے تھے جن کے میوزک ارینجمنٹ شانتنواور سوانند کرکرے نے کیے تھے جب کہ اس البم میں انھوں نے اپنی آوازکا جادو بھی جگایا ہے۔

4

اس وقت ہم اپنی البم کے آخری گیتوں کو تیارکرنے میں مصروف ہیں اوران کی ریکارڈنگ کے بعد ویڈیو بھی بنائے جائینگے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں ہم نے اپنے البم کو ایک نئے انداز کے ساتھ ریکارڈ کررہے ہیں وہیں ہماری کوشش ہوگی کہ البم کے ٹائٹل سانگ سمیت دوسرے گیتوں کے ویڈیوز بھی خوبصورت لوکیشنز پرشوٹ کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔