- کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
سری لنکا نے قیادت کا تاج انجیلو میتھیوز کے سر پر سجا دیا

جے سوریا کی زیرسربراہی نئی سلیکشن کمیٹی نے آتے ہی تبدیلیوں کا بازار لگا دیا۔ فوٹو: فائل
کولمبو: سری لنکا نے قومی ٹیم کی قیادت کا تاج آل رائونڈر انجیلو میتھیوز کے سر پر سجا دیا، وہ آئندہ 11 ماہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل مقابلوں میں فرائض انجام دینگے۔
میتھیوز کو یہ ذمہ داری مہیلا جے وردنے کی جگہ سونپی گئی جنھوں نے جنوری 2012 میں ایک سال کیلیے عہدہ قبول کیا تھا تاکہ اس دوران کسی اور کو گروم کیا جا سکے، تجربہ کار بیٹسمین نے دورئہ آسٹریلیا کے بعدکپتانی چھوڑ دی، آل رائونڈر کا پہلا امتحان بنگلہ دیش کیخلاف ہوم سیریز ہے، ٹوئنٹی 20 میں مڈل آرڈر بیٹسمین دنیش چندیمل کپتان جبکہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں میتھیوز کے نائب ہونگے، آئندہ ماہ شروع ہونیوالی 2 ٹیسٹ کی ہوم سیریز کے20 رکنی اسکواڈ میں سلیکٹرز نے6 نئے چہروں کو بھی شامل کیا ہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان سنتھ جے سوریا کی زیرسربراہی نئی سلیکشن کمیٹی نے آتے ہی تبدیلیوں کا بازار لگا دیا، بیٹسمین ایشن سلوا اور کھتروون وتھانج، سیمر دشمانتھا چھمیرا، آف اسپنر تھارنڈو کوشل، وکٹ کیپرکوشل پریرا اور لیگ اسپننگ آل رائونڈر جیون مینڈس کو منتخب کر لیا گیا، آخرالذکر دونوں کھلاڑی ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں، ان کیلیے تھیلان سماراویرا، تھارنگا پراناویتانا، پرسنا جے وردنے، سورنگا لکمل اور دھمیکا پرساد کو جگہ خالی کرنا پڑی، یہ تمام گذشتہ ماہ کینگروز کے دیس گئے تھے۔
سابق کپتان کمار سنگاکارا کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، وہ گذشتہ ٹورمیں ہاتھ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو دورے میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلنا ہے، وہ سیریزکا آغاز 8 مارچ کو گال ٹیسٹ سے کریگی۔ سری لنکن اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، میتھیوز (کپتان)، دنیش چندیمل (نائب کپتان) دلشان، کرونارتنے، ایشن سلوا، سنگاکارا، تھریمانے، مہیلا جے وردنے، کوشل پریرا، جیون مینڈس،کھتروون وتھانج، اجنتھا مینڈس،سورک رندیو، کولاسیکرا، شامندا ایرنگا، چناکا ویلیگیدرا، نوان پردیپ، دشمانتھا چھمیرا،رنگانا ہیراتھ اور تھارنڈو کوشل۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔