- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
راجن پورسے گزشتہ روز اغوا کیے گئے7 پولیس اہلکار بازیاب
راجن پور: پولیس نے گزشتہ روز راجن پور روجہان میں کچے کے علاقے سے اغوا کیے گئے 7 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز راجن پور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا جس کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا، پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ پولیس نے اغوا ہونے والے ساتوں مغوی اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: راجن پورمیں ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا
اغوا ہونے والے اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید، صفدر نائچ اور اے ایس آئی مزمل شامل تھے، ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر کے مطابق پولیس اہلکار گزشتہ روز ڈیوٹی ختم ہونے پر روجہان کے کچے کے علاقے سے واپس آرہے تھے کہ ڈاکوؤں نے غیر مسلح ہونے کا فائدہ اٹھاکر پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا اور کشتی سمیت اغوا کرکے لے گئے تاہم پولیس کے کامیاب محاصرے کے بعد مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا لیکن اندھیرےکا فائدہ اٹھا کر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیے
واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روز پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جب کہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے سرغنہ چھوٹو گینگ نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے تاہم ایک بار پھر ڈاکو کچے کے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔