ویسٹ انڈیز پیسر بریتھ ویٹ کا بولنگ ایکشن مشکوک

اسپورٹس ڈیسک  پير 21 اگست 2017
جب تک ان کے بولنگ تجزیے کے نتائج سامنے نہیں آجاتے تب تک انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت ہوگی۔ فوٹو: آئی ڈی آئی

جب تک ان کے بولنگ تجزیے کے نتائج سامنے نہیں آجاتے تب تک انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت ہوگی۔ فوٹو: آئی ڈی آئی

برمنگھم: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ویسٹ انڈین کرکٹ کریگ بریتھ ویٹ کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک رپورٹ ہوگیا۔

بریتھ ویٹ اگرچہ ایک اوپننگ بیٹسمین ہیں مگر وہ پارٹ ٹائم آف اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں، انھوں نے انگلینڈ کی واحد اننگز کے دوران 6 اوورز کرائے اور ان میں صرف 6 ہی رنز دیے، اب انھیں 14 روز کے اندر اپنی بولنگ کا ٹیسٹ دینا ہوگا تاہم جب تک ان کے بولنگ تجزیے کے نتائج سامنے نہیں آجاتے تب تک انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت ہوگی۔

کریگ بریتھ ویٹ نے اب تک کے اپنے کیریئر کے دوران 12 ٹیسٹ وکٹیں لی ہیں جن میں سے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں 29 رنز کے عوض 6 وکٹیں بھی شامل ہیں۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں وہ پہلی اننگز میں صفر پرآؤٹ ہوئے تھے تاہم دوسری باری میں انھوں نے 40 رنز بنائے۔ان کی ٹیم کو اننگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔